عدالتی حکم پر شہری کا نام پی اسی ایل سے نکال دیا گیا، توہین عدالت درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا جس کے بعد توہین عدالت کی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔
جسٹس محمد اعظم خان نے شہری وجاہت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے شہری وجاہت کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر شہری نے توہین عدالت درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کا نام نکالنے کے حکم پر عمل درآمد کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی۔
