وفاقی حکومت او رتحریک انصاف میں کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے.شوکت یوسفزئی
محمود اچکزئی پر عدم اعتماد کی خبریں بے بنیاد ہیں، سہیل آفریدی، جنید اکبر اور بابر سلیم سواتی کہاں ہیں، کچھ پتہ نہیں. پی ٹی آئی راہنما کابیان

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور تحریکِ انصاف میں کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ہوئے تو کھل کر کریں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جو ہوا وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، پارٹی کو اپنی حکمت عملی پر از سرنو جائزہ لینا ہو گا.
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان خلیج کا زیادہ فائدہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہوا پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ملاقات میں بہت دیر کر دی، محمود خان اچکزئی پر عدم اعتماد کی خبریں بے بنیاد ہیں، وفاق کا صوبے کے ساتھ شروع سے رویہ غیر منصفانہ رہا ہے، وزیر اعظم صوبے کے تمام بقاجات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں.
ان کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی، جنید اکبر اور بابر سلیم سواتی کہاں ہیں، کچھ پتہ نہیں، اگر تینوں رہنما کسی مقدمات میں مطلوب ہیں تو عدالت میں پیش کیا جائے شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں عدم تعاون کا بہانہ بنا کر منتخب حکومت کو ختم کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا جیل میں ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ یوٹیوبرز کو ہو رہا ہے، پارٹی 3 سال میں عمران خان کو کوئی ریلیف نہیں دلا سکی.
