فیلڈ مارشل امن کے پیامبر بن کر تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہیں تھی خواجہ آصف کا مولانا کو جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو جواب دینا چاہتا ہوں، تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں، فیلڈ مارشل نے پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کا جواب دینا چاہتا ہوں، تہران میں ہونے والی ملاقاتوں میں میری موجودگی ضروری نہیں تھی، فیلڈ ارشل عاسم منیر امن کے پیامبر بن کر تہران گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیلڈ مارشل عالمی قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں، فیلڈ مارشل نے ایک جنگ رکوائی ہے، یمن کا تنازع بگڑ سکتا تھا، ہمارے آپس کے اختلافات میں وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا جائے۔
