عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی طبیعت خراب، جیل سے اسپتال منتقل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیر ہ نورین نیازی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر نے بتایا کہ نورین نیازی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
نورین نیازی کے وکیل نے ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ 70 سالہ نورین نیازی غیر قانونی نظر بند ہیں اور ان کی اسپتال منتقلی پر خاندان کے کسی فرد کو اطلاع نہیں دی گئی۔
