ملک بھر میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قلت، جعلی ویکسین کی فروخت کا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں موسمی انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔
ڈرگ کنٹرول حکام کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسین نومبر کے آخر یا دسمبر میں محدود مقدار میں دستیاب ہونے کا امکان ہے۔
حکام نے بتایا کہ چینی کمپنیوں کی فلو ویکسین کا محدود ذخیرہ بھی مارکیٹ سے ختم ہوگیا، فلو ویکسین کی شدید قلت کے باعث مارکیٹ میں مبینہ جعلی ویکسین کی فروخت کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں ڈرگ انسپکٹرز نے چھاپہ مار کر معروف ملٹی نیشنل کمپنی کی مبینہ جعلی فلو ویکسین کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا ہے جب کہ مبینہ جعلی فلو ویکسین کی فروخت میں ملوث2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ برآمد شدہ مشتبہ ویکسین کی اصلیت جانچنے کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری فلو ویکسین صرف لائسنس یافتہ فارمیسیوں سے خریدیں، بیچ نمبر اور کولڈ چین کی تصدیق کریں۔

WhatsApp
Get Alert