بیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس،ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداددہشت گردی نے بیریئر ہٹانے اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے تین مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم دیا، ایمان مزاری اور ہادی علی پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا۔

عدالت کیجانب سے کچھ دیر قبل دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، ایمان مزاری اور ہادی علی پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

دونوں وکلاء کیجانب سے صحت جرم سے انکار پر باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہوا ، عدالت کیجانب سے کیس میں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا تھا۔

اسٹیٹ کونسل عاطف محمود کیجانب سے گواہان پر جرح کی گئی ، پراسکیوشن کیجانب سے مجموعی طور پر کیس میں 7 گواہان کو پیش کیا گیا تھا۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایمان مزاری اور ہادی علی اس کیس میں ضمانت پر تھے۔

WhatsApp
Get Alert