اب ہم ہر کارڈ عمران خان کی رہائی کے لیے کھیلیں گے، مائنس ون والوں کی راہ میں رکاوٹ میں خود ہوں ، مشعال یوسفزئی
وہ لوگ تو چاہتے تھے کہ خان تک رسائی ہی نہ ہو، میں ان کے خلاف آواز اٹھا رہی ہوں، عمران خان نے کہا تھا کہ جو تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ عہدہ چھوڑ دیں۔ رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کی رہنماء سینیٹر مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اب ہم ہر کارڈ عمران خان کی رہائی کے لیے کھیلیں گے، مائنس ون والوں کی راہ میں رکاوٹ میں خود ہوں، وہ لوگ تو چاہتے تھے کہ خان تک رسائی ہی نہ ہو، میں ان کے خلاف آواز اٹھا رہی ہوں، عمران خان نے کہا تھا کہ جو تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے وہ عہدہ چھوڑ دیں۔
وی نیوز کے ساتھ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی اس وقت لاپتا ہیں۔ ان کا احتجاج کامیاب ہوا یا ناکام، اس پر بعد میں بات کریں گے۔ پہلے تو انہیں بازیاب کروانا ضروری ہے۔ وہ جہاں بھی ہیں، اللہ ان کی حفاظت کرے۔ مذاکرات کبھی بھی ناممکن نہیں ہوتے۔ اگر اب سندھ میں گورنر راج لگا تو ہم بھی خاموش تماشائی بن کر دیکھیں گے۔
سینیٹر مشال یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔ اس وقت صرف ایک ہی چیز پر توجہ ہے کہ عمران خان تک رسائی مل سکے۔ اگر سلمان اکرم راجہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتے تو وہ استعفیٰ دے دیں، کیونکہ عمران خان نے ہی کہا ہے کہ جو تحریک کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، وہ عہدہ چھوڑ دیں۔
اب ہم ہر کارڈ عمران خان کی رہائی کے لیے کھیلیں گے۔ مائنس ون والوں کی راہ میں ،میں رکاوٹ ہوں۔ وہ لوگ تو چاہتے تھے کہ عمران خان تک رسائی ہی نہ ہو اور ذاتی مفادات کے لیے ان سے ملاقاتیں بند رہیں۔ میں ان کے خلاف آواز اٹھا رہی ہوں۔مشعال یوسفزئی
@AkMashal https://t.co/DWN3laxzjD— WE News (@WENewsPk) October 31, 2026
مشعال یوسفزئی نے کہا کہ اب ہم ہر کارڈ عمران خان کی رہائی کے لیے کھیلیں گے۔
مائنس ون والوں کی راہ میں ،میں رکاوٹ ہوں۔ وہ لوگ تو چاہتے تھے کہ عمران خان تک رسائی ہی نہ ہو اور ذاتی مفادات کے لیے ان سے ملاقاتیں بند رہیں۔ میں ان کے خلاف آواز اٹھا رہی ہوں۔
مشعال یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کی آخری ٹوئٹ کے مطابق سیاسی لائحہ عمل دینا سلمان اکرم راجہ کی ذمے داری ہے اور اگر ان سے نہیں ہو پا رہا تو بتا دیں۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی میں اس وقت کوئی تقسیم نہیں اوراس کے سارے اراکین ایک بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ عمران خان تک رسائی دی جائے اور وہ آگے کا لائحہ عمل دیں۔ خیبر پختونخوا ہ حکومت کی بحالی سے بھی بڑا مسئلہ عمران خان کی رہائی ہے اور ہمارا پورا فوکس اسی پر ہے۔
