مہندی کی تقریب میں بھگدڑ، ٹک ٹاکر مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد اور 45 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج
حفاظتی ایس او پیز اور اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی سمیت متعدد دفعات شامل، پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ کے فراز گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران اچانک بھگدڑ مچنے کے واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جس میں معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد اور ڈزنوں نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں پیش آنے والے واقعے پر تھا نہ سول لائنز میں پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے اس مقدمے میں حفاظتی ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی، اجازت نامے کی شرائط سے انحراف، امن و امان میں خلل اور عوامی جانوں کو خطرے میں ڈالنے جیسی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مزید یہ کہ ایف آئی آر میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو اور ان کے منتظمین سمیت 9 نامزد افراد اور 40 سے 45 نامعلوم اشخاص کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 6 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322 قتل بالسبب، 431، 440، 188 حکومتی احکامات کی خلاف ورزی، 109، 148، 149 اور 16 ایم پی او کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سیالکوٹ، فراز گراؤنڈ میں بھگدڑ کا واقعہ
مسٹر پتلو سمیت 9 نامزد اور 40 سے 45 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج،
حفاظتی ایس او پیز اور اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات شامل، پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322، 431، 440، 188، 109، 148، 149 اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 31, 2026
بتایا جارہا ہے کہ سیالکوٹ میں انصر جٹ عرف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی ہوئے تھے، ٹک ٹاکر مسٹر پتلو نے مہندی کی تقریب میں کار اور موٹرسائیکلوں کی قرعہ اندازی کرنا تھی، اس قرعہ اندازی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ گیٹ کے باہر جمع ہوگئے تھے، گیٹ کھلتے ہی ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی، بھگدڑ میں 14 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں سے ایک شخص دم توڑ گیا۔
ٹک ٹاکر پتلو کی مہندی میں بھگڈر!ایک شخص جاں بحق
#SamaaTV https://t.co/MrFo0djFLi— SAMAA TV (@SAMAATV) October 31, 2026
بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر مسٹر پٹلو کی مہندی کی تقریب میں انعامات کی قرعہ اندازی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونا چاہتے تھے، تاہم تقریب کے مقام کے باہر موجود ہجوم داخلی دروازہ کھلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی دروازہ کھولا گیا، لوگوں نے ایک ساتھ اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس سے دھکم پیل شروع ہوگئی، اس دوران بعض افراد اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زمین پر گرگئے، ہجوم کے دباؤ کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔
