پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے 40 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل بھی فی لیٹر 2 روپے 29 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 20 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئل ریفائنریزنے حکومت کے ساتھ مل کر تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے15 ارب روپے کا بوجھ اٹھایا ہے
جمعے کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا، لیکن قیمت کو برقرار رکھا گیا، عالمی منڈی کی نسبت 15 روپے سستا پیٹرول فراہم کررہے ہیں، جس کے باعث ریفائنریز پر تقریباً 15 ارب روپے کا بوجھ آئے گا، جس سے ہم پٹرول 15 روپے سستا فراہم کر پائیں گے، علی پرویز ملک نے کہا کہ آئل ریفائنریز نے تین ماہ کے اندر اتنا منافع کمایا، جو شاید انہوں نے گزشتہ کئی سالوں میں بھی نہیں کمایا۔
ریفائنریز نے یہ دیکھتے ہوئے کہ آج ہماری عوام تکلیف میں ہے، ہماری بات سنی اور جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں جو 15 روپے اضافہ ہونا تھا۔ اس معاملے میں حکومت کی مدد کی، جس کی وجہ سے ہم قیمت برقرار رکھ سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار ایک ایک خام تیل کا جہاز کس طرح مختلف راستوں اور مشکلات سے نکال کر آرہے ہیں، میں جب تک اس عہدے پر ہوں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت 600 سے 700 روپے وصول کرنا غلط ہے۔ اس حوالے سے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں، وہ ایک آدھ دن میں آپ کے سامنے آ جائیں گے۔
آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو 15 روپے فی لیٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کے قابل ہوں گے، مشکل وقت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئل ریفائنریز سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
مقامی ریفائنریز 30 فیصد پٹرول بناتی ہیں ان ریفائنریز نے منافع بھی بہت کمایا ہے ریفائنریز پر ماہانہ 15 ارب روپے کا بوجھ آئے گا، آئل ریفائنریز کے ساتھ کل نشست میں تمام امور پر بات ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا پہلے دن سے ویژن تھا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا، لیکن یہ بوجھ ریفائنریز نے اٹھایا اور قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

WhatsApp
Get Alert