پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے فارمولے کے تحت پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے، علی پرویز ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنریزنے حکومت کے ساتھ مل کر تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے15 ارب روپے کا بوجھ اٹھایا ہے،جس کے باعث عالمی منڈی کی نسبت 15 روپے سستا پیٹرول فراہم کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئل ریفائنریزنے حکومت کے ساتھ مل کر تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے15 ارب روپے کا بوجھ اٹھایا ہے۔
جمعے کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا، لیکن قیمت کو برقرار رکھا گیا، عالمی منڈی کی نسبت 15 روپے سستا پیٹرول فراہم کررہے ہیں، جس کے باعث ریفائنریز پر تقریباً 15 ارب روپے کا بوجھ آئے گا، جس سے ہم پٹرول 15 روپے سستا فراہم کر پائیں گے، علی پرویز ملک نے کہا کہ آئل ریفائنریز نے تین ماہ کے اندر اتنا منافع کمایا، جو شاید انہوں نے گزشتہ کئی سالوں میں بھی نہیں کمایا۔
ریفائنریز نے یہ دیکھتے ہوئے کہ آج ہماری عوام تکلیف میں ہے، ہماری بات سنی اور جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں جو 15 روپے اضافہ ہونا تھا۔ اس معاملے میں حکومت کی مدد کی، جس کی وجہ سے ہم قیمت برقرار رکھ سکے۔
ریفائنریز نے اتنا منافع کمایا، جو شاید انہوں نے گزشتہ کئی سالوں میں بھی نہیں کمایا۔ انہوں نے یہ منافع تین ماہ کے اندر کمایا۔ ریفائنریز نے یہ دیکھتے ہوئے کہ آج ہماری عوام تکلیف میں ہے، ہماری بات سنی اور جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں جو 15 روپے اضافہ ہونا تھا، اس معاملے میں حکومت کی مدد کی، جس کی وجہ سے ہم قیمت برقرار رکھ سکے، علی پرویز ملک
— WE News (@WENewsPk) November 2, 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار ایک ایک خام تیل کا جہاز کس طرح مختلف راستوں اور مشکلات سے نکال کر آرہے ہیں، میں جب تک اس عہدے پر ہوں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت 600 سے 700 روپے وصول کرنا غلط ہے۔ اس حوالے سے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں، وہ ایک آدھ دن میں آپ کے سامنے آ جائیں گے۔
آئل ریفائنریز کے تعاون سے عوام کو 15 روپے فی لیٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کے قابل ہوں گے، مشکل وقت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئل ریفائنریز سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
مقامی ریفائنریز 30 فیصد پٹرول بناتی ہیں ان ریفائنریز نے منافع بھی بہت کمایا ہے ریفائنریز پر ماہانہ 15 ارب روپے کا بوجھ آئے گا، آئل ریفائنریز کے ساتھ کل نشست میں تمام امور پر بات ہوگی۔
عالمی سطح پر توانائی قیمتوں میں اضافہ ہوا، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: علی پرویز ملک
https://t.co/RC586hROxJ https://t.co/bqDZvfsplw
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) November 2, 2026
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا پہلے دن سے ویژن تھا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 15 روپے اضافہ ہونا تھا، لیکن یہ بوجھ ریفائنریز نے اٹھایا اور قیمت نہیں بڑھائی گئی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور انشورنس کے خرچے بڑھ چکے ہیں، چند دنوں میں ہوئے واقعات کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق لاجسٹک مسائل اور انشورنس میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرولیم پر پریمیئم 10 سے 20 ڈالرفی بیرل بڑھ گیا ہے، جنگ سے پہلے پٹرول پرپریمیئم 5 ڈالر تھا جو 20 ڈالرفی بیرل پرگیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 700 روپے تک ہونے کی بات غلط ہے،ڈیزل پر خام تیل کا فارمولہ لاگو ہے، مقامی ریفائنریز 30 فیصد پیٹرول بناتی ہیں، عوام نے تیل کی قیمت کے لیے بہت مشکلات برداشت کیں، حکومت کسی سے زیادتی نہیں کرے گی، عوام کا تحفط یقینی بنائیگی۔
آبنائے ہرمز میں پاکستان آنے والے ایل این جی کارگو پر حملے کے سوال پر علی پرویز ملک نے کہا کہ جس جگہ پر جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ ہرمز سے پہلے ہے، کراسنگ کے اوپر نہیں ہوا، اس مشکل وقت میں ایندھن جہاں بھی جارہا ہو انسانی بنیادوں پر اسے جانے دینا چاہیے، جہاز پر حملہ جہاں سے بھی ہوا ہے، تحقیقات میں سامنے آجائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی سخت ہدایت پر 15 روپے فی لیٹر قیمت کو نہیں بڑھنے دیا گیا، عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا پہلے دن سے وژن تھا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، پاکستان میں فیول کی قلت نہیں، ہماری ضرورت پوری ہو رہی ہے، دنیا بھر کی معیشت جنگوں سے متاثر ہے، پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہوئی، مشکل حالات کے باوجود پاکستان کے معاشی انڈیکیٹرز مثبت ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشوں، چھوٹی گاڑی مالکان کو فیول ریلیف کا سلسلہ جاری رہیگا، اب تک پیٹرول کی مد میں27 ارب روپیکا ریلیف دے چکے ہیں، یہ بہت بڑا ریلیف ہے، اسکیم کامیابی سے جاری ہے، امن کی کوششیں بھی جاری ہیں، امن آئیگا تو حالات معمول کی طرف لوٹیں گے، سبسڈی جاری ہے اور جو قیمت بڑھنی تھی وہ نہیں بڑھنے دی گئی۔
