بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں 40 منٹ کی ملاقات

عمران خان سے 7 ماہ بعد ملاقات ہوئی، تمام قانونی معاملات پر گفتگو کیلئے ملاقات کا وقت ناکافی تھا، عمران خان نے صحت اور سہولیات سے آگاہ کیا، مقدمات سے متعلق نئی ہدایات بھی دیں۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا ٹویٹ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی، عمران خان سے 7 ماہ بعد جبکہ بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد صرف 40 منٹ کی ملاقات ممکن ہوسکی۔
ایکس پر جاری اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے آج شام 4 بج کر 30 منٹ پر بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی۔
یہ ملاقات 40 منٹ پر محیط تھی۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق عدالت میں بار بار درخواستوں اور استدعا کے بعد 7 ماہ بعد عمران خان جبکہ 11 ماہ بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات ممکن ہوسکی۔

وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ ملاقات کا وقت ناکافی تھا، جس کے باعث تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو نہیں ہو سکی۔
ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور جیل میں رہائشی حالات سے آگاہ کیا، جبکہ بعض قانونی معاملات اور مقدمات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ ملاقات کا وقت ناکافی تھا، جس کے باعث تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر بات مکمل نہ ہو سکی۔ دونوں نے مجھے اپنی صحت اور جیل میں رہائشی حالات سے آگاہ کیا، جبکہ بعض قانونی معاملات اور مقدمات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔

WhatsApp
Get Alert