سہیل آفریدی اتنے نالائق ہیں کہ اپنے دور حکومت میں لیڈر سے ملنے کا راستہ نہیں بناسکے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

سہیل آفریدی کی نالائقی کی وجہ سے دہشتگردی ہورہی تھی، عمران خان کی بہنوں کی نظربندی میں مزید توسیع کا مجھے علم نہیں، وفاقی وزیر پارلیمانی امور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی اتنے نالائق ہیں کہ اپنے دور حکومت میں لیڈر سے ملنے کا راستہ نہیں بناسکے، ان کی نالائقی کی وجہ سے دہشتگردی ہورہی تھی، عمران خان کی بہنوں کی نظربندی میں مزید توسیع کا مجھے علم نہیں۔
انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کُل 30 اراکین پر مشتمل ہوگی، جس میں قومی اسمبلی کے 20 اور سینیٹ کے 10 ارکان شامل ہوں گے۔
پیپلزپارٹی نےاپنے نام بھجوا دیئے ہیں، کمیٹی میں ایم کیوایم کا بھی حصہ بنتا ہے، پی ٹی آئی کی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں5 سیٹیں بنتی ہیں، پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کرنی چاہیے، بیرسٹر گوہر نے انتخابی کمیٹی میں مساوی نمائندگی کا کہا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے دور میں عمران خان سے نہیں مل سکے تو اس سے زیادہ نالائق کوئی نہیں ہوسکتا، سہیل آفریدی اتنے نالائق ہیں کہ اپنے لیڈر سے ملنے کا راستہ نہیں بناسکے، پی ٹی آئی کی کے پی حکومت دہشتگردوں کی سہولت کار تھی، سہیل آفریدی کی نالائقی کی وجہ سے دہشتگردی ہورہی تھی۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان سے فیملی کی بیشتر ایسی ملاقاتیں ہوئیں ہیں جو میڈیا پر نہیں آئیں، ان کی تمام تر تفصیلات مجھے بھی معلوم نہیں، عمران خان کی بہنوں کو تمام سہولیات ملنی چاہئیں، عمران خان کی بہنوں کی نظربندی میں توسیع کا علم نہیں۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی۔
ایکس پر جاری اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے آج شام 4 بج کر 30 منٹ پر بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی۔ یہ ملاقات 40 منٹ پر محیط تھی۔
بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق عدالت میں بار بار درخواستوں اور استدعا کے بعد 7 ماہ بعد عمران خان جبکہ 11 ماہ بعد بشریٰ بی بی سے ملاقات ممکن ہوسکی۔

وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ ملاقات کا وقت ناکافی تھا، جس کے باعث تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو نہیں ہو سکی۔
ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور جیل میں رہائشی حالات سے آگاہ کیا، جبکہ بعض قانونی معاملات اور مقدمات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ ملاقات کا وقت ناکافی تھا، جس کے باعث تمام مقدمات اور قانونی معاملات پر بات مکمل نہ ہو سکی۔ دونوں نے مجھے اپنی صحت اور جیل میں رہائشی حالات سے آگاہ کیا، جبکہ بعض قانونی معاملات اور مقدمات کے حوالے سے نئی ہدایات بھی دیں۔

WhatsApp
Get Alert