پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ڈیسک بھارت، افغانستان، اسرائیل، برطانیہ اور امریکا میں بھی قائم ہیں، اختیار ولی خان
حکومت ان تمام چیزوں کی تفصیلات جلد سامنے لائے گی، چند سال پہلے خیبر پختونخوا میں 35 سے 40 ہزار لوگوں کو بھرتی کیا گیا، 5 سے 7 ہزار فائٹرز کو واپس لانے کی بات عمران خان نے کی تھی ۔ وزیراعظم کوآرڈینیٹر کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ڈیسک بھارت، افغانستان، اسرائیل، برطانیہ اور امریکا میں قائم ہیں، حکومت ان تمام چیزوں کی تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ آج سے چند سال پہلے خیبر پختونخوا حکومت میں 35 سے 40 ہزار لوگوں کو بھرتی کیا گیا انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے لیے جن کو 35 سے 40 ہزار روپے ماہانہ ملتے تھے۔
۔ میں تیمور جھگڑا سے ملا کہ آپ وزیر خزانہ ہیں یہ ایس ایم آئیز کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی کارکردگی کا امیج سامنے لانے کا پروگرام ہے۔
ان کی حکومت میں خیبر پختونخوا میں جیلیں توڑی گئیں اور لوگوں کو فرار کرایا گیا۔
40 سے 45 ہزار لوگوں کو واپس لانے اور 5 سے سات ہزار فائٹرز کو واپس لانے کی بات عمران خان نے کی، ان کو دفتر دینے کو یہ تیار تھے۔
روگرام میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پی ٹی آئی ہی آپریٹ کر رہی ہے، یہ غلط بیانی کرتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیا کسی نے سرکاری طور پر آج تک کہا ہے کہ یہ جو ٹرینڈز چلاتے ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
اختیار ولی خان، کوآرڈینیٹر برائے وزیراعظم کا بڑا بیان:
👇👇👇
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ڈیسک بھارت، افغانستان، اسرائیل، برطانیہ اور امریکا میں قائم ہیں، حکومت نے ان چیزوں پر کام مکمل کر لیا ہے یہ سب تفصیلات سامنے لانے والے ہیں۔
آج سے چند سال پہلے خیبر پختونخوا حکومت میں 35 سے 40 ہزار لوگوں کو بھرتی کیا گیا سوشل میڈیا کے لیے جن کو 35 سے 40 ہزار روپے ماہانہ ملتے تھے۔۔ میں تیمور جھگڑا سے ملا کہ آپ وزیر خزانہ ہیں یہ ایس ایم آئیز کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی کارکردگی کا امیج سامنے لانے کا پروگرام ہے۔
ان کی حکومت میں خیبر پختونخوا میں جیلیں توڑی گئیں اور لوگوں کو فرار کرایا گیا۔ 40 سے 45 ہزار لوگوں کو واپس لانے اور 5 سے سات ہزار فائٹرز کو واپس لانے کی بات عمران خان نے کی، ان کو دفتر دینے کو یہ تیار تھے۔۔
@ikhtiarwali
#FaislaAapKa TEAM | Hum News— Asma Shirazi (@asmashirazi) November 2, 2026
یہ سوشل میڈیا والے پارٹی کی جڑوں میں بیٹھے ہوئے ہیں، انہیں ان تین چار لوگوں کی تائید حاصل ہے جو خان صاحب سے فیصلے کرواتے ہیں جن میں سلمان اکرم راجا اور علیمہ خان شامل ہیں۔
کبھی آپ نے پی ٹی آئی یوٹیوبروں سے ان کی ٹرولنگ سنی ہے، انہوں نے خیبر پختونخوا کے ہر لیڈر کا تیہ پانچہ کیا مگر کیا انہوں نے یہ آج تک کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا لاہور میں کیوں نہیں نکلتا۔۔ پنجاب کے کچھ لوگ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو لیڈ کرتے ہیں۔ جب یہ میرے پیچھے پڑتے تھے تو کوئی کچھ نہیں کہتا تھا آج وہ سب کے پیچھے پڑ گئے ہیں تو انہیں ڈس اوون کرنا یاد آ رہا ہے۔
شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اب الزامات لگانے کا سلسلہ ختم کرے، اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ خیبر پختونخوا میں ہمیں امن چاہئے، اب آپ نے ہماری حکومت ختم کر دی، تو چلیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں۔
سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی ایسی کوئی پالیسی نہیں کہ وہ دہشت گردوں کی سہولت کاری کرے۔اگرکسی شخص نے سہولت کاری کی ہے تو ثبوت پی ٹی آئی کے سامنے لائے جائیں تاکہ پتہ چلے کہ کون ایسا کر رہا تھا۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے ہم نے یوٹیوبرز کو ڈس اوون کر دیا ہے کیونکہ یوٹیوبرز ہماری سیاسی جماعت کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ یہ یوٹیوبرز جو کر رہے تھے اپنی ریٹنگ کے لیے کر رہے تھے۔
