پی ٹی آئی کی طرف سے ” ڈیل کا آغاز”، وکیل کی ملاقات اور پی ٹی آئی کا نپا تلا محتاط ردعمل ، غریدہ فاروقی


لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ” ڈیل کا آغاز”، وکیل کی ملاقات اور پی ٹی آئی کا نپا تلا محتاط ردعمل ، عمران خان سے وکیل کی ملاقات کے بعد بہن سے آج فیملی کی بھی ملاقات ہوگئی۔
ایکس پر اپنی خبر میں غریدہ فاروقی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کیطرف سے ’’ ڈیل کا آغاز ‘‘ ، وکیل کی ملاقات اور اس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے نپا تلا محتاط ردعمل، کردار اور رویہ ، کل عمران خان سے وکیل کی ملاقات کے بعد، بہن سے آج فیملی کی بھی ملاقات ہوگئی؛ رویہ دیکھ کر۔
تحریکِ انصاف نے ایسا رویہ deliberately ’’ ڈیل کیلئے‘‘ ہی اپنایا ہے۔ اپنی لائن لینتھ درست کی ہے۔
واویلا نہیں مچایا۔
رونا پیٹنا شور نہیں ڈالا۔ فیک خبروں کا بازار گرم نہیں کیا۔ صحت سیاست پر ہنگامہ نہیں کیا۔ نپا تُلا محتاط انداز اور بیانات۔ ڈیل کی علامات۔
لیکن یہ ڈیل البتہ خیبرپختونخواہ حکومت کی واپسی تک نہیں جا سکتی، خیبرپختونخواہ پر اب ریاست نے ریڈلائن کھینچ لی ہے۔
خیبرپختونخوا میں اب صرف ریاست کی پالیسی چلے گی۔ جو اس پالیسی کے ساتھ چلے گا، ہاں اس کا امکان بن سکتا ہے۔ علی امین گنڈاپور کیا کرتے ہیں، کیا بنتے ہیں یہ ان کے اپنے کردار پر انحصار کرے گا۔
ملاقاتیں ہوں؛ جیل میں بھی، پارلیمان میں بھی۔ الیکشن ریفارمز کمیٹی میں آئیں آگے بڑھیں، صراط المستقیم پر چلیں تو جنت کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert