سیمنٹ کی برآمدات میں کمی، مقامی فروخت میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 2.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2026 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 1.17 فیصد اضافے کے بعد 40 لاکھ 41 ہزار ٹن رہی، جبکہ برآمدات 3.67 فیصد کمی کے ساتھ 7 لاکھ 68 ہزار 754 ٹن ریکارڈ کی گئیں۔

اکتوبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 0.37 فیصد اضافے سے 48 لاکھ 10 ہزار ٹن ہوگئی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ ملز کی مجموعی فروخت میں اکتوبر کے دوران 3.13 فیصد کمی ہوئی، تاہم ان ملز کی مقامی فروخت 0.13 فیصد اضافے سے 33 لاکھ 97 ہزار ٹن رہی۔

دوسری جانب جنوبی علاقوں کی سیمنٹ ملز کی مقامی فروخت 7.05 فیصد اضافے کے بعد 6 لاکھ 43 ہزار 816 ٹن ہوگئی، جبکہ ان علاقوں سے سیمنٹ کی برآمدات میں 12.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert