بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی کانفرنس روم میں ملاقات کرا دی گئی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، ملاقات ایک گھنٹہ 10 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert