جنوبی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی آمد؛ گورنر راج کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی آمد؛ گورنر راج کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، گزشتہ 20 دنوں سے بڑی تعداد میں کچھ علاقوں میں مسلح شدت پسند داخل ہوئے ہیں۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی آمد؛ گورنر راج کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
میرا ضلع لکی مروت دہشتگردی سے شدید متاثر رہا ہے۔ امن کمیٹیوں، پولیس اور فوج کی مشترکہ کوششوں اور عوام کی قربانیوں سے، میرے مقامی مشاہدے کے مطابق، دہشتگردی میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی اور اِکا دُکا واقعات کے سوا حالات بڑی حد تک قابو میں آئے۔ یہ امن بڑی قیمت چکا کر حاصل کیا گیا ہے۔
لیکن گزشتہ 15 ، 20 دنوں سے کلاچی، ٹانک، جنوبی وزیرستان، بنوں، شمالی وزیرستان، کرک اور حتیٰ کہ کوہاٹ کے متاثرین، معتبر عمائدین اور دوست احباب سے مسلسل تشویشناک اطلاعات مل رہی ہیں کہ بڑی تعداد میں مسلح شدت پسند ان علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔
خود لکی مروت سے بھی نئے گروہوں کی آمد کی اطلاعات ہیں۔ بعض مقامی ذرائع ان میں افغان طالبان کی موجودگی کا بھی دعویٰ کرتے ہیں؛ متعلقہ ادارے فوری تحقیقات کرکے حقیقت عوام کے سامنے رکھیں۔
سردیوں کی آمد کے ساتھ ان اطلاعات کو معمول کی خبر سمجھ کر نظرانداز کرنا خطرناک ہوگا۔ حکومت ان کی فوری جانچ کرے، پولیس کو وسائل دے، مقامی آبادی کا اعتماد حاصل کرے اور دراندازی روکنے کے اقدامات کے قابلِ پیمائش نتائج سامنے لائے۔
جنوبی خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی آمد: گورنر راج کی کارکردگی پر سوالیہ نشان.
میرا ضلع لکی مروت دہشتگردی سے شدید متاثر رہا ہے۔ امن کمیٹیوں، پولیس اور فوج کی مشترکہ کوششوں اور عوام کی قربانیوں سے، میرے مقامی مشاہدے کے مطابق، دہشتگردی میں تقریباً ۹۰ فیصد کمی آئی اور اِکا دُکا واقعات کے سوا حالات بڑی حد تک قابو میں آئے۔ یہ امن بڑی قیمت چکا کر حاصل کیا گیا ہے۔
لیکن گزشتہ ۱۵،۲۰ دنوں سے کلاچی، ٹانک، جنوبی وزیرستان، بنوں، شمالی وزیرستان، کرک اور حتیٰ کہ کوہاٹ کے متاثرین، معتبر عمائدین اور دوست احباب سے مسلسل تشویشناک اطلاعات مل رہی ہیں کہ بڑی تعداد میں مسلح شدت پسند ان علاقوں میں داخل ہوئے ہیں۔ خود لکی مروت سے بھی نئے گروہوں کی آمد کی اطلاعات ہیں۔ بعض مقامی ذرائع ان میں افغان طالبان کی موجودگی کا بھی دعویٰ کرتے ہیں؛ متعلقہ ادارے فوری تحقیقات کرکے حقیقت عوام کے سامنے رکھیں۔
سردیوں کی آمد کے ساتھ ان اطلاعات کو معمول کی خبر سمجھ کر نظرانداز کرنا خطرناک ہوگا۔ حکومت ان کی فوری جانچ کرے، پولیس کو وسائل دے، مقامی آبادی کا اعتماد حاصل کرے اور دراندازی روکنے کے اقدامات کے قابلِ پیمائش نتائج سامنے لائے۔
دہشتگردی کی روک تھام کو گورنر راج کا بنیادی جواز بنایا گیا تھا۔ حکومتی اعلانات اپنی جگہ، مگر زمین پر عوام کو تحفظ کا واضح فرق محسوس ہونا چاہیے۔ اگر مسلح گروہوں کی آمد بڑھ رہی ہے تو یہی بدامنی گورنر راج کی کارکردگی اور اس کے جواز پر سب سے بڑا سوال بنے گی۔
اللہ ہمارے وطن کو امن دے، مگر صرف دعاؤں سے کام نہیں چلے گا؛ بروقت اقدام اور جواب دہی بھی لازم ہیں۔ میری وابستگی پاکستان اور اپنے عوام کے امن سے ہے۔ یہ تنبیہ کسی کی سیاسی شکست کے لیے نہیں، ایک اور انسانی المیے کو روکنے کے لیے ہے۔
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) November 9, 2026