حوثی ملیشیا کا ریاض ریجن کی جانب ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض ریجن کی طرف بھیجا گیا ایک ڈرون فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض ریجن کی سمت بھیجے گئے ڈرون کو کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert