خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر میں بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرداور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم شام/رات میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر ، خطۂ پوٹھوہار اور اسلام آبادمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد/مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو،لکی مروت ، کرک ، بنوں ، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش( بلند پہاڑوں پر برفباری) کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات میں مری ،گلیات ،راولپنڈی،اٹک، جہلم،چکوال، میانوالی، خوشاب ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ،لاہور، فیصل آباد، ملتان، کوٹ ادو، بہالپور اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند/سموگ کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سردرہنے کی توقع ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش( بلند پہاڑوں پر برفباری) کا امکان ہے۔
