تقسیم ہوگی تو چاروں صوبوں میں ہوگی،سندھ بری الذمہ نہیں ہوسکتا، معاون خصوصی وزیراعظم
صوبوں یا انتظامی یونٹس سے متعلق جو بھی ہونا ہے 15 فروری سے پہلے ہونا ہے،حذیفہ رحمان

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ تقسیم ہوگی تو چاروں صوبوں میں ہوگی،سندھ بری الذمہ نہیں ہوسکتا،اگر انتظامی یونٹس بنے تو چاروں صوبوں کیلئے ایک ہی فارمولا ہوگا، تقسیم ہوگی تو چاروں صوبوں میں ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ صوبوں یا انتظامی یونٹس سے متعلق جو بھی ہونا ہے 15 فروری سے پہلے ہونا ہے، 28 ویں ترمیم کے ذریعے نئے صوبے نہ بنے تو کبھی نہیں بنیں گے۔
