واٹس ایپ کے پاکستانی صارفین ہو جائیں خبردار، اہم ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(23 نومبر 2026): نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ کی 5 سکیورٹی خامیوں سے صارفین کا ڈیٹا اور ڈیوائسز متاثر ہونے کے انکشاف پر ایڈوائزری جاری کر دی۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ونڈوز اور میک ورژنز میں سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی۔

جاری کردہ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ سکیورٹی خامیوں سے مقامی فائلیں ڈیلیٹ اور چیٹ ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ ہے، صارفین کے آئی پی ایڈریس افشا کیے جا سکتے ہیں، واٹس ایپ پر ہیکرز نقصان دہ لنکس بھیج سکتے ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق واٹس ایپ پر جعلی دستاویزات کے ذریعے نقصان دہ فائلیں چلانے کا خطرہ ہو سکتا ہے، بعض سکیورٹی خامیوں کے ذریعے صارفین کے ڈیوائسز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، واٹس ایپ کی ایک سکیورٹی خامی اسپام پیغامات کے ذریعے استعمال کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کیلیے اہم سہولت متعارف

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صارفین اور اداروں کو سائبر سکیورٹی اقدامات فوری یقینی بنانے، صارفین کو ایپ فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایڈوائزری میں واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کے تازہ ترین ورژنز انسٹال کرنے، اور غیر سرکاری اور ترمیم شدہ واٹس ایپ ایپلی کیشنز استعمال نہ کرنے کی سفارش کی گئی۔

اس میں نامعلوم نمبرز سے موصول ہونے والے لنکس، فائلز اور پیغامات کھولنے سے گریز کی ہدایت، صارفین کو مشکوک پیغامات اور اکاؤنٹس بلاک اور رپورٹ کرنے کا مشورہ، اداروں کو اپنے ملازمین کے موبائل اور کمپیوٹرز پر واٹس ایپ ورژنز چیک کرنے اور کمپیوٹرز پر اینڈ پوائنٹ سکیورٹی اور خودکار اپ ڈیٹس فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert