سعودی عرب: غیر حاضری اور چھٹیاں لینے والے ملازمین کیلیے اہم خبر

سعودی عرب )(قدرت روزنامہ)سعودی لیبر لاء کے تحت چھٹیوں اور غیر حاضری کے اہم قواعد و ضوابط وضع کر دیے گئے۔

سعودی لیبر لاء کے مطابق ہر ملازم کا سالانہ چھٹی کا حق 21 دن سے شروع ہوتا ہے، اور جب ملازم ایک ہی آجر یا کمپنی کے ساتھ مسلسل 5 سال کی سروس مکمل کر لیتا ہے تو یہ سالانہ رخصت بڑھ کر 30 دن ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ باقاعدہ ادائیگی کے ساتھ ملنے والی چھٹیوں میں عیدین کی تعطیلات اور سعودی عرب کا قومی دن (نیشنل ڈے) بھی شامل ہیں۔ اگر ملازمت کا معاہدہ ختم ہو جائے تو ختم ہونے کی تاریخ تک ملازم کی غیر استعمال شدہ سالانہ چھٹیوں کی رقم بھی اسے ادا کی جائے گی۔

بیماری کی صورت میں ملازم کو ایک ہی سال میں زیادہ سے زیادہ 120 دن تک کی طبی رخصت (Sick Leave) مل سکتی ہے، جس کے لیے رخصت کی مدّت کے لحاظ سے مراعات اور تنخواہ کا پیمانہ مختلف ہوتا ہے۔ تاہم غیر حاضری کے معاملے میں قانون انتہائی سخت ہے، اگر ملازم کسی معقول وجہ کے بغیر مسلسل 15 دن یا مجموعی طور پر 30 دن غیر مسلسل غیر حاضر رہے تو آجر اس کی ملازمت ختم کر سکتا ہے۔ البتہ نوکری ختم کرنے سے پہلے آجر کے لیے باقاعدہ تحریری نوٹس جاری کرنا اور قانون کے مطابق طریقہ کار اختیار کرنا ضروری ہے۔

تمام ورکرز، تارکین وطن اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بیماری یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر اپنے آجر کو تحریری طور پر آگاہ کریں اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ محفوظ رکھیں تاکہ بغیر اطلاع غیر حاضری (ہروب) جیسے سنگین مسائل سے بچا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert