نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(23 نومبر 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغاز کر دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نادرا نے پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے اندراج کا نظام مکمل طور پر شفاف بنانے کیلیے یونین کونسل میں بائیومیٹرک تصدیق کا آغاز کر دیا۔ اس نظام کے تحت سرٹیفکیٹ کا اجرا درخواست دہندہ کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہو سکے گا اور غلط، بوگس یا جعلی سرٹیفکیٹس کے اجراء کی مکمل روک تھام ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت اس نظام نے پنجاب کے ضلع راولپنڈی، جھنگ، بہاول نگر، شیخوپورہ، خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور، بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، نصیرآباد، جعفرآباد، قلات، شیرانی، ژوب اور سندھ کے ضلع کراچی ایسٹ، کراچی ویسٹ، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شہید بینظیرآباد، نوشہروفیروز، میرپورخاص اور تھرپارکر میں کام شروع کر دیا ہے۔

نادرا کا کہنا تھا کہ باقی اضلاع میں کام جاری ہے اور جلد یہ نظام پورے ملک میں فعال کر دیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert