محمود اچکزئی کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس، ریفرنڈم سمیت دیگر امور زیر بحث

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے زیر صدارت لاہور میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں صوبوں میں ریفرنڈم سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ کیا گیا تاہم فی الحال اجلاس کا اعلامیہ نہیں جاری کیا گیا۔

اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ ناصر عباس، پی ٹی آئی مرکزی سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ، بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، ترجمان تحریک تحفظ آئین اخونزادہ حسین احمد، عمار خان جان، سابق گورنر زبیر عمر اور صاحبزادہ حسن رضا رياض خان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

WhatsApp
Get Alert