کراچی میں سرد موسم سے درجہ حرارت مزید گر گیا
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں مشرق اور شمال مشرق سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت دوسرے روز بھی 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ دن بھر موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان ہے۔
