کراچی: 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے فراڈ کرنے کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے آن لائن اشتہار کے ذریعے موبائل فون خریدا اور فروخت کرنے والے نوجوان کو ادائیگی کرتے ہوئے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھما دیے۔
متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ واردات کے وقت اس کے دوست کو کوئی مشروب پلا کر حواس باختہ کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات کے حوالے سے مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
