سوراب کے علاقے لاکھوریان میں مسلح افراد اسلحہ کے زور پر مسافر بس عملے سمیت چھین کر لے گئے

سوراب (قدرت روزنامہ)سوراب کے علاقے لاکھوریان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی الیوسف کی مسافر بس کو یرغمال بنا کر چھین لیا اور ڈرائیور و دیگر عملے سمیت نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بس روکنے کے بعد اس میں سوار تمام مسافروں کو راستے میں ہی اتار دیا، جبکہ گاڑی اور عملے کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس واقعے کے خلاف متاثرہ مسافروں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا ہے، جس کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
