پیکا ایکٹ سمیت آزاد صحافت پر قدغن لگانے والے تمام قوانین کا خاتمہ ضروری ہے، محکوم اقوام ’پونم‘ کی طرز پر متحد ہوں: عیسیٰ روشان


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد عیسیٰ روشان نے کہا ہے کہ آزاد اور حقیقی صحافت کی حقیقی جمہوری معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ہوتی ہے پیکا ایکٹ سمیت وہ تمام قوانین جو آزاد صحافت پر اثر انداز ہوتی ہے اُس کے خاتمے کیلئے تسلسل کے ساتھ جدوجہد ضروری ہے، صحافیوں اور اُن کے ورکروں کو جو مشکلات درپیش ہے اُن کےحل کیلئے صحافتی قیادت مؤثر احتجاجی شیڈول کا اعلان کریں پشتونخوانیپ اور آل پارٹیز صحافی برادری کے اس برحق احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تاریخی رول ادا کرینگے، پشتونخوانیپ آل پارٹیز کے اجلاس میں صحافی برادری کو درپیش مشکلات کیلئے جاری تحریک کا نکتہ اجلاس کی کاروائی کا حصہ بنائیگی۔وہ بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام آزاد صحافت اور ہماری قومی ذمہ داری کے عنوان سے پریس کلب کوئٹہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے، جبکہ سیمینار میں شرکت کرنے والے پارٹی وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نیک خروٹی، ضلعی سینئر معاون سیکرٹری قلعہ سیف اللہ عزیزآرین، مرکزی کمیٹی کے اراکین و ضلعی معاوین سیکرٹری پیر حمداللہ، پیر شمس اللہ، لطیف کاکڑ ، نقیب اللہ اور سیدالرحمٰن کاکڑ و ثناء اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ محمد عیسیٰ روشان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوانیپ نے ہمیشہ اقوام و عوام اور ہر طبقہ فکر کے قومی واک و اختیار اور بنیادی انسانی حقوق کے حصول کیلئے طویل ترین جدوجہد کی ہے اور اب بھی ہر قسم کے ظلم وجبر کے خلاف ڈٹ کر مظلوم انسانیت کے حقوق و اختیارات کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی اور صحافی برادری کی جاری جدوجہد میں عملی طور پر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنگی سامراج کے ظلم وجبر کے دور میں بھی آزاد صحافت اور باجرات صحافی موجود تھے جس طرح ممتاز صحافی حسین عنقا نے انگریزی عدالت پشین میں خان شہید کی پیشی کے تمام کاروائی اور اُن کا تاریخی بیان انتہائی مشکل دور میں لکھ کر محفوظ کیا اور البلوچ اخبار میں شائع کرکے محکوم و مظلوم عوام کی حقیقی ترجمانی کی لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ آج ممتاز صحافی حسین عنقا اور اُن کے خاندان کو یاد کرنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافی برادری صوبے کی آل پارٹیز کو دعوت دے کر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں اور اُن کے سامنے اپنا احتجاجی شیڈول واضح کریں صوبے کی وطن دوست، وطنپال اور جمہوری پارٹیاں اُن کی بھرپور تائید و حمایت کرتے ہوئے جلسے، جلوس، مظاہرے اور شٹر ڈاؤن ہڑتال تک ساتھ دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اقوام و عوام کو جس اذیت ناک صورتحال کا سامنا ہے اور ملک کے محکوم اقوام اور تمام طبقات پر جعلی حکومتیں مسلط کرکے آئین و قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی، قوموں کی برابری اور بنیادی انسانی حقوق تک کا تمام حق چھین لیا گیا ہے یہ سنگین صورتحال ہماری قسمت نہیں بلکہ ملک کے قیام کے روز اول سے اب تک اسٹبلشمنٹ بلواسطہ یا بلاواسطہ اقتدار کا حصہ رہی ہے اور حقیقی سیاسی قوتوں کو شعوری منصوبہ بندی اور سازش کے ذریعے عوام کی حمایت کے باوجود حق حکمرانی سے دور رکھا گیا اور اب بھی وہی پالیسی جاری ہے جبکہ موجودہ صورتحال پی ڈی ایم کے کامیاب تحریک کے بعد ملک کے دو بڑی پارٹیوں کے عوام دشمن پالیسیوں اور مقتدرہ کے ساتھ ناروا سازباز کا نتیجہ ہے اور بلخصوص 2024 کے زور زبردستی ، رشوت خوری اور بدترین دھاندلی پر مبنی جعلی انتخابات کے سبب موجودہ جعلی حکمران مسلط ہے اور دوسری طرف محکوم اقوام پشتون، بلوچ، سندھی، سرائیکی اور مظلوم پنجابی عوام کو زیر دست رکھ کر ہر شعبہ زندگی میں اُن کا بدترین استحصال جاری ہے اور ملک کے تمام ادارے قومی اسمبلی، عدلیہ، نام نہاد میڈیا سمیت تمام وفاقی اداروں پر ایک قوم کا قبضہ ہے اور یہ تمام ادارے تخت لاہور کی آبادی و ترقی کیلئے استعمال ہورہے ہیں جبکہ محکوم اقوام اور اُن کے مظلوم عوام درپدری، غربت، بھوک وافلاس، جہالت، پسماندگی، بے روزگاری پر مبنی اور بدترین مسافرانہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں پہلے سوات سے لیکر وزیرستان تک تمام خیبر پشتونخوا پر بدترین جعلی دہشتگردی مسلط کرکے پشتون عوام کی نسل کشی ہوتی رہی ہے اور اب خیبر پشتونخوا میں جاری جعلی دہشتگردی کے ساتھ جنوبی پشتونخوا پر بھی جعلی دہشتگردی، بدامنی اور لاقانونیت مسلط کی گئی ہے جبکہ بلوچ وطن علیحدہ بدترین اور اذیت ناک مشکلات کا سامنا کررہا ہے جبکہ پشتونخوا اور بلوچ وطن میں موجود معدنی وسائل دونوں اقوام کے تباہی و بربادی اور نسل کشی کا ذریعہ بن چکے ہیں حالانکہ معدنی وسائل رکھنے والے اقوام ترقی و خوشحالی اور پرامن زندگی کی راہ پر گامزن ہوتے لیکن اس استعماری ریاست نے ان معدنی وسائل پر قبضے اور لوٹ مار کیلئے محکوم اقوام بلخصوص پشتون اور بلوچ عوام پر بدترین صورتحال مسلط کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا یہ ہے کہ پشتون اور بلوچ وطن کے سیاسی، مذہبی، جمہوری پارٹیاں، مختلف مکتبہ فکر کی تنظیمیں یعنی وکلاء، صحافی برادری، طلبہ، تاجر، مزدور، زمیندار، ٹرانسپورٹر سمیت سب متحد ہوکر پہلے مرحلے میں اپنے قوم کی بنیاد پر اور پھر محکوم اقوام کی بنیاد پر وسیع اور واضح بیانیے کی بنیاد پر پونم کی طرز پر اتحاد تشکیل دے اور تسلسل کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ امر ایوب خان، امر ضیاء الحق، امر پرویز مشرف اور ان تمام کے کاسہ لیس موجودہ حکمرانوں سے زیادہ زراور تھے لیکن انہیں سیاسی جمہوری وطن دوست قوتوں نے اُن سب کو شکست دے کر عوام کے حق حکمرانی چھین لی اور آج اُن امروں کو یاد کرنے والا کوئی نہیں لیکن وہ تمام پارٹیاں اور تحریکیں اب بھی موجود ہیں اور انہیں عوام کی تائید وحمایت حاصل ہیں زیارت دھرنا اور گزشتہ دنوں 19 نومبر کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی کامیابی اُس کا ثبوت ہے۔

WhatsApp
Get Alert