متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں عید الاتحاد (نیشنل ڈے) کے موقع پر پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل 5 دن بند رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 55ویں عید الاتحاد (قومی دن) کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث امارات میں موجود پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانے دسمبر 2026 کے دوران مسلسل پانچ روز تک بند رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 2 اور 3 دسمبر کو دو روزہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا اعلان کیا ہے، جبکہ سرکاری شعبے کے ملازمین کو 2 سے 4 دسمبر تک تین روزہ تعطیلات ملیں گی۔

سرکاری تعطیلات کے بعد ہفتہ (5 دسمبر) اور اتوار (6 دسمبر) کو پاکستانی سفارتی مشنز کی معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔

اس طرح پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں بدھ 2 دسمبر سے اتوار 6 دسمبر تک مسلسل پانچ روزہ تعطیل متوقع ہے، اور سفارتی دفاتر پیر 7 دسمبر 2026 کو دوبارہ معمول کے مطابق کھلیں گے۔

یہ طویل تعطیلات متحدہ عرب امارات کی 55ویں عید الاتحاد کی تقریبات کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert