تبلیغی جماعت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ، 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ پرواڑہ میں تبلیغ جماعت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے . ریسکیو 1122 کے مطابق تبلیغی جماعت سبی اجتماع سے واپس جارہی تھی اور حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے .

متعلقہ حکام نے زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے درازندہ ہسپتال اورشدید زخمیوں کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کیا گیا . ریسکیوعملے نے قیمتی سامان اپنی تحویل میں لے کر کنٹرول روم کے حوالے کر دیا ہے، گاڑی میں سوار مسافروں کا تعلق ملک کے

مختلف شہروں سے ہے .

. .

متعلقہ خبریں