پی ایس ایل ختم، غیرملکی کھلاڑیوں کی تعریف اب بھی جاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ نئے چیمپئن کے ساتھ ختم ہوگئی تاہم غیر ملکی کھلاڑی اب بھی اس کی تعریف کرنے میں مصروف ہیں۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ دکھ ہے کہ ہم فائنل نہیں جیت سکے لیکن پھر بھی ایک بہترین فرنچائز کے ساتھ کھیلنا اور وقت گزارنا مجھے بہت اچھا لگا۔
ڈیوڈ ویلی نے ملتان سلطانز کے اسٹاف، مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Thank you to the staff, management, players and fans of @MultanSultans! Gutted we couldn’t get across the line in the final but enjoyed my time playing for such a fantastic franchise.
InshaAllah
— David Willey (@david_willey) February 28, 2022
غیرملکی کھلاڑی نے اپنے پیغام کے ساتھ انشاء اللّٰہ بھی لکھا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے غیرملکی جارحانہ بیٹر ٹم ڈیود نے بھی سوشل میڈیا پر پی ایس ایل سے متعلق اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم فائنل نہیں جیت سکے، مجھے فخر ہے کہ میں اس سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھا۔
Congratulations to @lahoreqalandars on winning @thePSLt20 last night.
It wasn’t our night, but I am proud to have been a part of the @MultanSultans team this season. Thankyou for all the support 🇵🇰!— Tim David (@timdavid8) February 28, 2022
ٹم ڈیوڈ نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل7 کی جیت پر مبارکباد دی اور ہر طرح سے تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ادھر جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے جارحانہ بیٹر رائیلی روسو نے بھی پاکستان سپر لیگ کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ کسی بہت ہی خاص چیز کا حصہ ہونا واقعی اعزاز کی بات ہے، امید ہے اگلے سال پھر ملاقات ہوگی۔
Where to begin…congratulations to Lahore you guys were the better team on the night 👏 Multan and the rest of Pakistan thank you for your support throughout the PSL it’s really an honour to be apart of something so special. Hopefully see you guys next year again 💪
— Rilee Rossouw (@Rileerr) February 28, 2022
واضح رہے کہ اتوار کو پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔