کراچی (قدرت روزنامہ) ای او بی آئی پنشنرز فورم نے کم سے کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کرنے کیلئے دستخطی مہم شروع کر دی ہے‘ مہم کا افتتاح فورم کے سینئر ممبرملک رمضان،اشرف انصاری نے دستخط کر کے کیا . اس موقع پر فورم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے .
فورم نے کہاکہ ہم برسوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں‘ حکومت اور قوانین میں ترامیم لاتی ہے وہیں ای او بی آئی کے حوالے سے بھی قانون سازی کر کے اور کم سے کم پنشن کم سے کم تنخواہ کے مساوی کرے کیونکہ موجودہ پنشن 8500 میں تو گزر برس ایک طرف‘ علاج معالجہ کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے .
اس موقع پر لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور اور مظفر آباد و گلگت بلتستان کے آرگنائزرز نے بھی دستخطی مہم میں تعاون کا یقین دلایا .
. .