کبھی کسی سے حسد نہیں کی، میرا جی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پا کستان فلم انڈسٹری کی مقبول اور سوشل میڈیا پر ہر وقت زیر بحث رہنے والی اداکارہ میراجی کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں آج تک کسی سے بھی حسد نہیں کی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے لالی ووڈ اداکارہ نے کہاکہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اور اسے سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے۔میرا جی کا کہنا تھاکہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا تاہم دوسروں کی جانب سے اس منفی رویئے کا شکار رہی ہوں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اسی کی بدولت مقام حاصل کیا ہے۔
میرا جی نے مزید کہا کہ نئے آنے والوں کو ہم جیسے فنکاروں سے سیکھنا چاہئے کیونکہ کل یہی ہماری جگہ پر آئیں گے۔
View this post on Instagram
لالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں لیکن نہ جانے کیوں لوگ کچھ معاملات کو مجھ سے منسوب کرتے ہیں جس کا مجھے جواب دینا پڑتاہے۔