آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کا رن آؤٹ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز مارنس لبوشین پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر رن آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے . کرکٹ اعدادوشمار کے مطابق مارنس لبوشین ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف ہی اب تک دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں .

مارنس لبوشین کو صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں انتہائی افسردہ انداز میں دیکھا گیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ صارفین مزاحیہ اقسام کی میمز بھی شیئر کر رہے ہیں .

آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستانی سپنر نعمان علی کی گیند پر رن بنانے کی کوشش کی لیکن مڈ آف پر کھڑے فیلڈر ساجد خان نے وکٹ پر سیدھی گیند پھینک کر مارنس لبوشین کو آؤٹ کر دیا .
مارنس لبوشین نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 518 رنز بنا رکھے ہیں جن میں ان کی 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے . ٹویٹر پر ’’نو رن‘‘ کے نام سے ٹرینڈ چل رہا ہے جس پر صارفین مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں