شہباز شریف کا حکومتی اتحادی جماعت کے ساتھ معاملات طے پانے کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شہباز شریف کا حکومتی اتحادی جماعت کے ساتھ معاملات طے پانے کا دعویٰ کردیا ، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ سے معاملات طے پانے کی نوید سنادی ہے ، چوہدری صاحبان منجھے ہوئے سیاستدان ہیں وہ پاکستان کا وسیع تر مفاد دیکھ کر فیصلہ کریں گے، امید ہے وہ عوام اور پاکستان کا مفاد دیکھ کر متحدہ اپوزیشن کے ساتھ جائیں گے .
تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش اور توجہ ہے اس نااہل حکومت سے جان چھڑائی جائے ، حکومت کے اتحادی چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کسی کو پیسا نہیں دیا گیا اور نہ ہی ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی والے باشعور بلوچ ہیں امید ہے پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے ، جام کمال سے ذاتی مراسم ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ وہ صحیح فیصلہ کریں گے جب کہ زرداری صاحب نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم سے معاملہ طے پاگیا ہے ، وہی متحدہ قیادت کو ہر قسم کی گارنٹی دیں گے .

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے دور میں پورے ملک میں ترقی اور خوشحالی کادور تھا، ہمارے دور میں بجلی کے اندھیرے ختم ہوگئے تھے، سڑکوں کا جال بچھایا جارہا تھا لیکن اس نااہل حکومت نے قوم کو وقت برباد کیا ، جس کی وجہ سے پاکستان کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے اور معیشت ڈوب چکی ہے، ہم آئین اور قانون کی مدد سے گندگی کے ٹوکرے کو دریا برد کرنا چاہتے ہیں ، اس لیے ہم نے عوام کی خواہشات کی تکمیل کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے کیوں کہ اس لاڈلے نے چار سالوں میں پاکستان کی صورت بدل دی ، ان چار سال میں سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں سے مفت دوائیاں چھین لی گئیں .
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نیازی کو سیاسی اور آئینی ہتھیاروں سے زیر کریں گے، وزیراعظم کی دھمکیاں سنی ہیں یہ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ بنانا چاہتے ہیں، اگر وہ جلسہ کریں گے تو ہم بھی ہرصورت جلسہ کریں گے ، ممبران کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونا چاہیئے ، نواز شریف کے دو مطالبات شفاف انتخابات اور سویلین بالادستی ہیں، وزیراعظم کے عہدے سے متعلق نواز شریف پارٹی کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں