نیمل خاور کی خوبصورتی کے مداح دیوانے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں . نیمل خاور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan)


شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں . ان تصاویر پر تاحال لاکھوں لائیکس آچکے ہیں اور انکی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں .
اس سے قبل سوشل میڈیا صارفین نے نیمل خاور خان کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو دیکھ کر کہا تھا کہ وہ کسی ناول کی ہیروئن لگتی ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan)


نیمل خاور کی ویڈیو پر ان کے مداح اداکارہ کی خوب تعریف کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے . ویڈیو میں انہیں کمرے سے نکل کر ٹیرس پر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا .
نیمل نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ سکون، کھڑکیاں، درخت، آسمان سب آپ سے باتیں کرتے ہیں .
ساتھ ہی انسٹاگرام کی ایک صارف نے اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ جیسا ہم ہمیشہ ناول میں پڑھتے تھے آج بلکل ویسی ہی ناولز والی ہیروئن دیکھی ہے وہی ناول والا سین سب کچھ دیکھا لیا ہے .
یاد رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام مصطفیٰ عباسی ہے .

. .

متعلقہ خبریں