شیدا ٹلی چورن بیچنے کے بجائے ثبوت دے کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کے لئے کیا کیا؟رانا ثناء اللہ نے جواب مانگ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ کشمیری ووٹ چوروں کو ووٹ نہیں دیتے ،الیکشن بیچنے والوں کا جیت کا نعرہ لگانا خود فریبی ہے،بھارت کے خلاف عالمی سطح پر ایک بھی مذمتی قرارداد منظور کرائی ہے تو کشمیریوں کو دکھائیں . اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تین سال اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں قید اور جھوٹے الزامات لگا کرحکومت چلانے کی کوشش کی گئی .

اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر جیلیں بھر کر بھی یہ نالائق اور چور حکومت نہ چل سکی . شیدا ٹلی چورن بیچنے کے بجائے ثبوت دے کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کے لئے کیا کیا؟ . .

متعلقہ خبریں