چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال۔۔۔ ایف آئی اے نےپیپلزپارٹی کے 15سینئر رہنماؤں کو طلب کرلیا
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی کو طلب کیا گیا ہے، ان کے علاوہ پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی جن میں ناز بلوچ، شہلا رضا، نفیسہ شاہ، قادر مندوخیل، قادر پٹیل اور شاہدہ رحمانی شامل ہیں انہیں بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں . ایف آئی اے کے مطابق ان افراد کے علاوہ پیپلزپارٹی کے 7 عہدیداروں کو بھی طلب کیا گیا ہے، تمام رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو ایف آئی اے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے . . .