یوم استحصال کشمیر،بھارتی فوج نے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا لیا

سری نگر(قدرت روزنامہ) مقبوضہ کشمیر میں یوم استحصال کے موقع پر بھی بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، سری نگر میں قابض فو ج نے احتجاج کے خطرے کے پیش نظر متعد د کشمیر ی نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا لیا . تفصیلات کے مقبوضہ کشمیر میں ایکٹ 370 کے نفاذ کے دو سال مکمل ہونے پر مقبوضہ اور آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے خلاف یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں .

مقبوضہ کشمیر میں ہر جانب فوجی دستوں کا زبردست پہرا ہے اور ہزاروں اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے وادی کشمیر میں ایک بار پھر سے زبردست خوف و ہراس کا ماحول ہے . پولیس ، فوج اور نیم فوجی دستے رات بھر گھروں پر چھاپے مارتے رہے اور ذرائع کے مطابق متعدد کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا لیا گیا . میڈیا رپورٹ کے مطابق لال چوک سری نگر میں پولیس اہلکار زبردستی دکانداروں سے دکانیں کھلواتے رہے اور بات ماننے سے انکار کرنیوالوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا . مہاراج بازار اور گونی خان میں بھی مارکیٹوں کو زبردستی کھلوایا گیا . . .

متعلقہ خبریں