وہ وقت جب مہیش بھٹ نے کنگنا رناوت کو چپل ماردی تھی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بڑی بہن رنگولی چنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ جب کنگنا فلم کے پریمیئر کے لیے تھیٹر گئیں تو ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے انہیں چپل پھینک کر ماری اور انہیں پریمیئر میں شرکت کی اجازت نہیں دی . رنگولی چنڈل نے دعویٰ کیا کہ 2006 میں ’ وہ لمحے‘ نامی فلم کی اسکریننگ کے دوران مہیش بھٹ نے کنگنا کو چپل پھینک کر ماری تھی .

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اداکارہ کی بہن کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ نے کبھی کنگنا کو بریک نہیں دیا بلکہ انوراگ باسو نے دیا، مہیش بھٹ اس وقت پروڈکشن ہاؤس کے مالک نہیں بلکہ تخلیقی ہدایت کا رکے طور پر وہاں کام کرتے تھے اور فلم ’وہ لمحے‘ کے بعد اداکارہ نے وہاں کام کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن جب کنگنا فلم کے پریمیئر کے لیے تھیٹر گئیں تو مہیش بھٹ نے انہیں چپل پھینک کر ماری اور انہیں پریمیئر میں شرکت کی اجازت نہیں دی . . .

متعلقہ خبریں