کھانے سے پہلے آم کو پانی میں کیوں بھگویا جاتا ہے؛ ایسا نہ کرنے سے کیا سنگین نقصانات ہوسکتے ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے یہ ایسا پھل ہے جسے ہر گھر میں پسند کیا جاتا ہے، آم کو کھانے سے پہلے پانی میں کیوں بھگوتے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے؟آم کی تاثیر گرم ہوتی ہے ،ایسے نوجوان اور بچے جنہیں ایکنی یا گرمی دانے نکلتے ہوں انہیں آم کھانے میں احتیاط کرنی چاہئیے یا پھر کم سے کم آم کو کھانے سے پہلے پانی میں بھگو لینا چاہئیے تاکہ پھل کی گرمی پانی میں نکل جائے۔
سائنسی نکتہ نظر سے دیکھا جائے تو آم میں تھرموجنیسیس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے جسم میں گرمی دانوں کے علاوہ ہاضمے کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔
آم کی فصل کا سارا سال انتظار نہ صرف ہم بلکہ کیڑے مکوڑے بھی کرتے ہیں اس لئے آم کی فصل پر دوائیوں وغیرہ کا چھڑکاؤ بھی کثرت سے کیا جاتا ہے اس لئے آم کو پانی میں بھگونا ضروری ہے تاکہ دوائیوں کا اثر ختم ہوجائے ۔آم کو کم سے کم آدھا گھنٹہ اور چاہیں تو ایک سے دو گھنٹہ لازمی بھگونا چاہئیے ،اس سے زیادہ ٹائم کے لئے نہیں بھگویا جاسکتا ہے۔