امپورٹڈ حکومت نے خفیہ مراسلے کی حقیقت تسلیم کی ہے، شیریں مزاری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے خفیہ مراسلے کی حقیقت تسلیم کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیریں مزاری نے لکھا کہ بولنے سے پہلے بلاول کو سوچنا چاہیے یہ کہہ کر کہ سازش بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی۔
بولنے سے پہلے بلاول کو سوچنا چاہئیے! یہ کہہ کر کہ سازش بلاول ہاؤس میں تیار ہوئی وہ سازش ہی تسلیم نہیں کررہا بلکہ یہ حقیقت بھی مان رہا ہے کہ ڈیڈی آصف زرداری کی رہائشگاہ امریکی سازش کی مرکزی کمان گاہ تھی کیونکہ امپورٹڈ حکومت نے خفیہ مراسلے کی حقیقت تسلیم کی ہے۔
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 16, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیریں مزاری لکھتی ہیں کہ بلاول سازش ہی تسلیم نہیں کررہا بلکہ حقیقت بھی مان رہا ہے، بلاول تسلیم کررہے ہیں کہ امریکی سازش آصف زرداری کی رہائش گاہ پر تیار ہوئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت نے خفیہ مراسلے کی حقیقت تسلیم کی ہے۔