امپورٹڈ حکومت اور ٹاؤٹ عمران خان کے خلاف گھٹیا الزامات سے بازرہیں،قاسم سوری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے صحافی احمد قریشی کی جانب سے عمران خان پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے الزام پر ماضی کے حوالوں کی مدد سے جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قاسم سوری نے ٹویٹر پراپنے بیان میں قومی اسمبلی میں دی گئی اپنی ایک ماضی کی رولنگ کی ویڈیو اور عمران خان کے بیان سے متعلق خبر کا اخباری تراشہ شیئر کیا جس میں دونوں فلسطین کے تنازعہ کے حل تک اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے امکان کو مسترد کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
قاسم سوری نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے پر عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کا موقف پہلے دن سے ہی اٹل تھا اور تا حیات رہے گے کہ “فلسطین کی آزادی تک ہم کبھی بھی اسرائیل کو نہ ہی کوئی ملک تسلیم کریں گے اور نہ ہی اسرائیل سے کبھی کسی قسم کے تعلقات رکھیں گے”۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے پر عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کا موقف پہلے دن سے ہی اٹل تھا اور تا حیات رہے گے کہ “فلسطین کی آزادی تک ہم کبھی بھی اسرائیل کو نہ ہی کوئی ملک تسلیم کریں گے اور نہ ہی اسرائیل سے کبھی کسی قسم کے تعلقات رکھیں گے۔”
قومی اسمبلی میں میری رولنگ ⬇️ pic.twitter.com/PfHNXXcAGZ— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) May 16, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانیوں کا دل قبلہ اول کے ساتھ دھڑکتا ہے، اسرائیل فلسطین پر ناجائز اور غاصبانہ قابض ہے، آج اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حق و باطل کی اس جنگ میں حکومت اور پاکستانی عوام آزادی اور شہری حقوق کی جدوجہد میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
رولنگ ⬇️
تمام پاکستانیوں کا دل قبلہ اول کے ساتھ دھڑکتا ہے، اسرائیل فلسطین پر ناجائز اور غاصبانہ قابض ہے، آج اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حق و باطل کی اس جنگ میں حکومت اور پاکستانی عوام آزادی اور شہری حقوق کی جدوجہد میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ pic.twitter.com/vHMpP16Iis
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) May 16, 2022
ماضی کے بیانات کو شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ میں امپورٹڈ حکومت اور ان کے احمد قریشی جیسے ٹاؤٹوں پر یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ عمران خان پر گھٹیا قسم کے الزامات اور منفی پراپیگنڈہ سے باز رہیں، عوام آپ کی اصلیت کو اچھی طرح جانتی ہے۔
یہ شخص عمران خان کی حکومت ختم ہوتے ہی اسرائیل کیوں اور کس کے کہنے پر گیا؟#JustAQuestion pic.twitter.com/bGQIaYhEiK
— Adeel Habib (@Adeel786) May 16, 2022
امپورٹڈ حکومت اور اس کے احمد قریشی جیسے دیگر ٹاؤٹوں پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان پر کسی بھی قسم کے گھٹیا و منفی الزامات اور غلط پروپیگنڈوں سے باز رہیں۔ عوام آپ سب کی اصلیت اور آپ کے آقاؤں و مالکان کو اچھی طرح جانتی ہے آقاؤں سے مزید خیرات لینےکے چکر میں مزید رسوا ہوں گے۔
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) May 16, 2022
واضح رہے کہ صحافی احمد قریشی نے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے تیار تھے اور انہوں نے اس کیلئے اپنے خاندانی و ذاتی تعلقات کو استعمال بھی کیا، تاہم ملک میں بیڈ گورننس کے باعث حکومت کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے انہوں نے فیصلہ تبدیل کرلیا۔
As Prime Minister, @ImranKhanPTI was ready to establish diplomatic ties with #Israel, used personal and family contacts as conduit. Changed track only when his government became unstable due to bad governance. We might see new information emerge regarding this.
— Ahmed Quraishi (@_AhmedQuraishi) May 15, 2022