ن لیگ میں اختلافات، ایک گروپ نے مسلم لیگ ہاؤس پر قبضہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت میں اختلافات شدید ہوگئے، ایک دھڑے نے مسلم لیگ ہاؤس کراچی پر قبضہ کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  کنٹونمنٹ الیکشن کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ن لیگ سندھ میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ کارکنوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کارکن مفتاح اسماعیل اور شاہ محمد شاہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

احتجاج کے دوران کراچی ڈویژن کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انہوں نے دروازے کو توڑ کر مسلم لیگ ہاؤس پر قبضہ کرلیا۔

کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت فوری مداخلت کرے اور قیادت شفاف کمیٹی ‏تشکیل دے کر حقیقی کارکنان کو ٹکٹس جاری کرے۔

WhatsApp
Get Alert