سرگودھا‘رشتہ کے تنازعہ میں توں تکرار پر جھگڑا میں بیٹی نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا

سرگودھا(قدرت روزنامہ) رشتہ کے تنازعہ میں توں تکرار پر جھگڑا میں بیٹی نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا . پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں .

زرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ کے علاقہ منڈی بہاؤالدین کے گاوں جاگو کلاں میں مبینہ طور پر رشتے کے تنازعہ پر توں تکرار پر اچانک جھگڑا میں بیٹی نے فائرنگ کر کے اپنے باپ کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئی . اس واردات میں شدید زخمی کے دم توڑ جانے پر پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمار ٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی اور ملزمہ کی گرفتاری کے لئے انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں