اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راہنما پی ٹی آئی بابر اعوان نے کہا کہ حکومت امپورٹڈ ایجنڈے پر کام کررہی ہے، انہوں نے پورے پاکستان کو جیل میں تبدیل کیا . پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی دھرنے کے خوف سے پورے ملک کو جیل کیں تبدیل کردیا گیا .
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ لوگوں کو حراساں کیا گیا، ربڑ کی گولیوں سے لوگوں کو زخمی کیا گیا . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی راہنما حماد اظہر کو بھی گرفتار کیا گیا، عمرایوب پر تشدد کیا گیا ان کے جسم پر تیس زخم واضح ہیں .
بابر اعوان نے کہا کہ حکومت میں مظاہروں میں لاتعداد افراد کو لاپتہ کردیا گیا اور اس ظلم کو تحریک انصاف کبھی نہیں بھولے گی . ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کے حالات تھے وہ فلسطین کی منظر کشی تھی، کارکنوں پر ٹنوں کے حساب سے شیل پھینکے گئے .