افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغواء، تحقیقات کیلئے آنیوالے افغان وفد کو کیا دکھا یا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان وفد کو بتایا گیا کہ سیکیورٹی اداروں نے شکایت کی تفصیلی اور مکمل تفتیش کی ہے، وفد کو بتایا گیا کہ تفتیش اور گواہوں کے بیانات کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ زمینی حقائق شکایت کنندہ کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کرتے . پاکستانی حکام نے کیس کے بعض پہلوؤں پر اضافی معلومات کی فراہمی، شواہد اور شکایت کنندہ تک رسائی کی سابقہ درخواست کا اعادہ کیا . وفد کو اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے اور اس کے قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا . افغان وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، افغان امن عمل کے اس نازک موڑ پر، پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا انتہائی ضروری ہے، پاکستان کو امید ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کا سفارت خانہ جلد ہی اپنے معمول کے کام شروع کر دے گا . . .