پاکستان

کسی ترمیم میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا،عدالت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ کسی آئینی ترمیم میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیااسلام آباد ہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو پہلے ترمیم تھی وہ بھی یہی تھی اب والی ترمیم میں زیادہ وضاحت دی گئی ہے۔اب جو ترمیم ہوئی اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لوگ باہر ہیں وہ وہاں سکونت رکھتے ہیں۔ دونوں ترامیم ان کے حقوق کو ختم نہیں کر رہیں۔ بتایا جائے بیرون ملک کتنے پاکستانی رہتے ہیں، کس حلقے میں ووٹ دیں گے؟بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کا صرف طریقہ کار طے ہونا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کہا بادی النظر میں گزشتہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں