عمران خان کیا خواب دیکھ رہے ہیں؟ ریحام خان نے بتادیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ متنازع بیان کے ردعمل میں سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی بول پڑیں۔
ریحام خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس کی اپنی جماعت کے 300 حصے ہو گئے وہ ملک کے 3 حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔
جس کی اپنی جماعت کے 300 حصے ہو گئے وہ ملک کے 3 حصے کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 1, 2022
ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ خود بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا ۔
ان کا کہنا تھاکہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے اور درست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔