پاکستان

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطور حکمران مسلط ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطورحکمران مسلط ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کررردہ ٹوئٹ پیغام میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ آج ایف آئی نےعدالت سے درخواست کی ہے کہ انھیں شہبازاور حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے۔


جاری کڑدرہ ٹوئٹ میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے بروقت نوٹس کی وجہ سے یہ ممکن ہوا، عوام عدالتوں سے امید کرتے ہیں کہ عدالتیں انصاف کریں اور قانون نافذ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے مجرم پاکستان پر بطورحکمران مسلط ہیں۔

متعلقہ خبریں